لوگوں کے مسائل دہلیز پر حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد

November 30, 2023

پشاور(جنگ نیوز) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت حویلیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔اہلیان تحصیل حویلیاں نے بڑی تعداد میں کھلی کچہری میں شرکت کی اور اپنے مسائل سامنے لائے اور اس کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد نے موقع پرمتعلقہ محکمہ جات کو عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ایبٹ آباد شہر سے باہر دیگر تحصیلوں اور دیہی علاقے کے لوگوں کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیع ہے اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے ٹاون ہال ٹی ایم اے حویلیاں میں منعقدہ کھلی کچہری میں کیا۔ کھلی کچہری میں بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی اور اپنے مسائل کی نشاندہی کروائی۔ کھلی کچہری میں ضلعی محکمہ جات کے افسران بھی موجود رہے اور لوگوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے موقع پر سوالات کے جوابات دیے۔