سکھر(بیورورپورٹ )شکارپور قومی شاہراہ جنوں بائی پاس کے مقام پر کار الٹ کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں کار میں سورار 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور شدید دھند کے باعث پیش آیا ہے، پولیس نے مرنے والے افرار کی لاشوں کو سول سسپتال منتقل کر دیا ہے حادثے میں جان بحق افراد کا تعلق سندہ کے ضلع نوشہرو فیروز سے ہے کار سوار افراد جیکب آباد سے ضلع نوشہرو فیروز جارہے تھے، پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔