• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتار ایکسائز افسر کا پولیس کی بجائے عدالتی ریمانڈ

کراچی(اسد ابن حسن) عدالت نے ایف ائی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی کے ہاتھوں گرفتار ایکسائز افسر سہیل عباس کا گزشتہ روز درج مقدمہ نمبر 2023 / 34میں پولیس ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے عدالتی ریمانڈ دے دیا ہے یہ کہنا تھا سرکل سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید بلوچ کا۔ ملزم کی عدالت میں پیشی کے وقت ایک نئی تاریخ رقم ہوئی کہ ملزم کی پیروی کے لیے 20 سے 25 وکلا عدالت میں پیش ہوئے جبکہ اتنے ہی باوردی ایکسائز ملازمین عدالتی کمرے میں موجود تھے اور کوریڈور میں ایک درجن کے قریب مسلح ایکسائز کے باوردی ملازمین بھی موجود تھے۔ ایف آئی ار کے مطابق مدعی انصر خالد نے ایف ائی آے اعلی حکام کو اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کی درخواست دی جس پر انکوائری نمبر 2021 / 13 درج کر کے تحقیقات کا اغاز کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید