کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جامعہ عربیہ اسلامیہ کے تعاون سےگلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر گلشن اقبال کراچی میں 21،مدارس کے سیکڑوں بچوں نے تین روزہ دوسرے دینی مدارس اسکاؤٹ کیمپ میں شرکت کی، کیمپ میں انہیں ٹریننگ ٹیم نے نظم و ضبط، قومی پرچم اور ترانہ، اسکاؤٹس تاریخ، وعدہ قانون، اسکاؤٹس گیمز، سی پی ارسی، ابتدائی طبی امداد، ٹریفک رولز، موٹروےرولز،شہری دفاع، اسکاؤٹس گو سولر،ریسکیو، ایڈونچر ٹریل کی تربیت دی۔ تربیتی ٹیم کے انچارج یوتھ کمشنر عبدالحئی خان تھے جبکہ ٹریننگ ٹیم میں ریسکیو کمشنر محمد طاہر شیخ،آصف محمود مرزا، ظہیر احمد، محمدالیاس، حاکم سومرو، محمد اسماعیل خان، ناصر جمال خان، علی بخش مری، نذر حسین، محمد فیصل، محمد عاطف، غلام مصطفی اور محمد عروج شامل تھے۔