کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ عوام کار کردگی کو ووٹ دیں گے، الزامات کو نہیں، عام انتخابات سے قبل پی پی کی جانب سے لاڈلے کے الزامات سے اگلے انتخابات کو ابھی سے متنازع بنانے کی کوشش ہے جس سے ملک کے حالات کو مزید خراب کرنے کا ا شارہ ہے۔