کراچی (جنگ نیوز) ٹیلی ویژن انڈسٹری کی نامور اداکارہ اسما عباس نے کہا ہے کہ میرے گھر پر بہو ئیں موجود ہیں میں اُن کے سامنے خطرناک ساس نہیں بن سکتی اس لئے ڈراموں میں خطرناک ساس کا کردار ادا کرتی ہوں۔اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ہنسنامنع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اسما عباس کا مزید کہنا تھا کہ اکثر میرے مرنے کی افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں۔ جب لوگ فون کر کے خیرت پوچھتے ہیں تو بہت شرمندگی سے کہنا پڑتا ہے ”سوری میں تو زندہ ہوں“۔نامور اداکارہ کی تفصیلی گفتگو ناظرین تابش ہاشمی کی میزبانی میں ہفتہ کی شب 11 بجکر5منٹ پر دیکھ سکیں گے۔