• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی 14 مقامی پروازیں منسوخ

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) قومی ایئر لائن کے ایف بی آر اور پی ایس او سے ادائیگیوں کے تنازعات سامنے آتے ہی فلائٹ شیڈول بھی پھر متاثر ہونے لگا ہے۔ جمعہ کو پی آئی اے کی 14 اندرون ملک پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ بیشتر پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی۔ پی آئی اے فلائٹ شیڈول کے مطابق یکم دسمبر کو کراچی کوئٹہ کی پرواز پی کے 310، پی کے 311، کراچی گوادر پی کے 503 اور پی کے 504، کراچی لاہور پی کے 306 اور پی کے 307 منسوخ کی گئیں۔ اسلام آباد سکھر کی پرواز پی کے 631 اور پی کے 632، اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، پی کے 602، پی کے 605 اور پی کے 606 منسوخ کی گئیں۔ لاہور کوئٹہ کی پرواز پی کے 322 اور پی کے 323 بھی منسوخ کی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید