اسلام آباد (خصوصی نمائندہ، نامہ نگار) نجکاری کمیشن بورڈ نے وفاقی وزیر برائے نجکاری/بورڈ کے چیئرمین فواد حسن فواد کی زیر صدارت اجلاس میں روزویلٹ ہوٹل، نیویارک، امریکہ کی نجکاری/جوائنٹ وینچر ڈویلپمنٹ کے لیے مالیاتی مشیر (FA) کی تقرری کی منظوری د یدی جبکہ ، بورڈ نے نندی پور پاور پلانٹ (این پی پی) اور گڈو پاور پلانٹ (جی پی پی) کو کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے ذریعے نجکاری پروگرام سے ڈی لسٹ کرنے کے علاوہ پی آئی اے سی ایل کی نجکاری متعلق مالیاتی خدمات کے معاہدے (FASA) پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے ایک ٹرانزیکشن کمیٹی کی منظوری دینے کی بھی سفارش کی۔ پاک چائنا فرٹیلائزر لمیٹڈ کی نجکاری کے بعد کے مسائل پر بھی غور کیا گیا ۔ روزویلٹ ہوٹل کے لین دین کے لیے Jones Lang La Saalle Americas Inc (JLL) کی زیرقیادت کنسورشیم کو طے شدہ معیار کے مطابق تشخیص کی بنیاد پر "سب سے اوپر درجہ کی دلچسپی رکھنے والی پارٹی" قرار دیا گیا۔