• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتوار کو سندھی ثقافت کا دن خوشیوں بھرے تہوار کی طرح منایا جائے، سردار عبدالرحیم

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ 3 دسمبر کو سندھی کلچر ڈے کو شان و شوکت اور تہوار کی طرح بھرپور طریقے سے منایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری بیان میں کیا سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ زندہ قومیں اپنی ثقافت اور ورثہ سے بے پناہ محبت کرتی ہیں ،وہ قومیں کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتی جو اپنی ثقافت کو بھلا دیتی ہیں ،عوام کو چاہیے کہ کلچرل ڈے کا تہوار بھرپور خوشیوں کے ساتھ منائے -

ملک بھر سے سے مزید