کراچی(اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی منظوری سے ملک بھر کے تمام سرکلز اور ڈپارٹمنٹس میں تقرریوں اور تبادلوں پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر ایچ ار ایم محمد شہزاد علی خان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ادارے میں جاری فائننشل اڈٹ اور ہیومن ریسورس اڈٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے یکم دسمبر سے 31 دسمبر تک مذکورہ پابندی عائد کی گئی ہے۔