کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (DUHS) اور احساس ٹرسٹ کے مابین بیروزگار گریجویٹس کی ہنرمندی کو جلا دینے کے لیے مالی اعانت پراتفاق ہوگیا ہے،جس کے نتیجے میں بے روزگار گریجویٹس کے لیے ڈاؤ یونیورسٹی کی جانب سے ترتیب دیئے گئے کورس کو احساس ٹرسٹ کی مالی اعانت سے مکمل کرایا جائے گا۔بے روزگار گریجویٹس تین ماہ کے تربیتی کورس کے بعد ملازمت حاصل کر سکیں گے یا ان کے اپنے اسٹارٹ اپس ہوں گے۔اس معاہدہ ِمفاہمت پر ڈاؤ یونیورسٹی کی جانب سے رجسٹرار ڈاکٹر اشعرآفاق جبکہ احساس ٹرسٹ کی نمائندگی حمزہ اقبال نے کی۔