• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے مستقل مندوب سلجوق مستنصر تارڑ کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کی سالانہ کانفرنس کے چیئرمین منتخب

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاکستان کو پہلی مرتبہ کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کی کانفرنس آف سٹیٹس پارٹیز (سی ایس پی) کی چیئر کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی تنظیم کے لیے پاکستان کے مستقل مندوب سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کو کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کی سالانہ کانفرنس کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔ سالانہ کانفرس دی ہیگ میں منعقد ہوئی جس نے کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی عالمی تنظیم (او پی سی ڈبلیو) میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کو ریاستی فریقین کی کانفرس نے چیئر منتخب کرلیا۔
ملک بھر سے سے مزید