ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن، رائل انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسز کے تحت ایڈز سیمینار

December 02, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) عالمی یومِ ایڈز کے موقع پر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیراہتمام رائل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(رمز) ملتان کے تعاون سے رمز کالج میں سیمینار، صدارت ڈین رائل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز رمز کالج ملتان ڈاکٹر نثار الرحمان نے کی جبکہ مہماناناعزاز صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم تھے۔ڈائریکٹر حج ملتان ملک ریحان عباس کھوکھر نے کہا ہے کہ ایڈز کا مرض ملنے جلنے، ساتھ کھانے پینے یااٹھنے بیٹھنے سے نہیں ہوتا ہمیں ایسے مریضوں کے ساتھ ہمدردی سے پیش آناچاہئے۔