• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلیوایس ایس پی کے غریب ملازمین کو جلد تنخواہ کی ادائیگی کی جائے,ریاض خان

پشاور (لیڈی رپورٹر)ٓال میونسپل ورکرز یونین ڈبلیو ایس ایس پی رجسٹرڈ CBA پشاور کے چیرمین ریاض خان اور جنرل سیکرٹری عابد سھیل نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں صوبائی حکومت نے 228ملین روپیہ ڈبلیو ایس ایس پی کمپنی کو جاری کیہے مگر کمپنی انتظامیہ نے صوبائی حکومت کی طرف سے ملنے والی 228ملین روپے لیکر ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی۔ڈبلیوایس ایس پی کے غریب ملازمین سراپا احتجاج ملازمین کو فوری طور پر تنخواہ کی ادائیگی کی جائے کیونکہ ڈبلیو ایس ایس پی کمپنی منیجمنٹ نے ظلم کی انتہا کردی اور صوبائی حکومت سے تنخواہ کی مد میں ملنے والی رقم بجلی کی مد میں خرچ کر دی اور غریب ملازمین کو آدھی تنخواہ پر ٹرخانےکی کوشش کر کےظلم کی انتہا کردی اس مہنگائی کے دور میں پوری تنخواہ پر گزارا مشکل سے ہوتا ہے۔
پشاور سے مزید