پشاور(جنگ نیوز) تحصیل پبی کے ممبر اور وی سی ترخہ کے چیئرمین تیمور کمال نے کہاہےکہ پی کے 89 کے عوام کا برسوں سے دیرینہ مطالبہ حل ہوگیا۔ تیمور کمال نے پی کے 89 کے عوام الیکشن کمیشن سیاسی پارٹیوں اور سماجی کارکن کے مشکور ہیں جن کی کوشیشوں سے عوام کے خواہشات کے مطابق یہ حلقہ بنایا گیا۔ تیمور کمال پی کے 89 کے عوام کا برسوں سے دیرینہ مطالبہ حل ہوگیا۔ پی کے 89 کے عوام الیکشن کمیشن سیاسی پارٹیوں اور سماجی کارکن کے مشکور ہیں جن کی کوشیشوں سے عوام کے خواہشات کے مطابق یہ حلقہ بنایا گیا۔ حلقے کی ترقی و خوشحالی کے لئے اتحاد و اتفاق برقرار رکھیں گے حلقے کے نوجوانو اور ناظمین نے مل کر خپلہ حلقہ خپل اختیار کے نام تحریک کا آغاز کیا جس میں پی کے 89 کے لے جدو جہد شروع کی اور عوام میں شعور اجاگر کر نے کے لے مختلف گاؤں میں پروگرامات کا انعقاد کیا جس میں علاقے کے سیاسی پارٹیوں کے مشران ، ناظمین اور سماجی ورکروں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ الیکشن کمیشن میں ضلع نوشہرہ سے 21 درخواستیں جمع کرائی گی تھی۔ جس میں پی کے 89 کے حق میں 11 درخواستیں اور 1 درخوست Pk 89 کے خلاف تاروجبہ سے جمع کرائی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے اکثریت کی حق میں فیصلہ کیا ہیں جس پر حلقے کے عوام الیکشن کمیشن کے شکر گزار ہیں۔