ابوظبی ٹی ٹوئنٹی، دہلی بلز کی چنئی بریوز کو شکست

December 03, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ابوظبی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے گیارہویں میچ میں دہلی بلز نے چنئی بریوز کو 65 رنز سے شکست دے دی۔ جانسن چارلس (40)، جیمز ونس (37) اور کپتان روومین پاول (35) کی عمدہ اننگز کی بدولت دہلی بلز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں چنئی کی پوری ٹیم 8.5 اوورز میں 61 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ چنئی کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے 8، نوین الحق نے 22رنز بناسکے۔