نسیم شاہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے کھیلیں گے

December 03, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں فاسٹ بولر فاسٹ بولر نسیم شاہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے کھیلیں گے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد کے درمیان ٹریڈ مکمل ہوگئی۔ اسلام آباد کے وسیم جونیئر اور ابرار احمد کوئٹہ کا حصہ بن گئے۔ کوئٹہ کو اسلام آباد کے پہلے راؤنڈ کی پلاٹینم پک بھی مل گئی۔ اسلام آباد کو کوئٹہ کی تیسرے راؤنڈ کی پلاٹینم پک ملی۔نسیم شاہ لندن میں کندھے کے آپریشن کے بعدری ہیب مکمل کرچکے ہیں۔