غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار

December 03, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے اسٹیٹ بینکنگ سرکل نے گارڈن ایسٹ سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم نور محمد حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھا۔ملزم کے قبضے سے لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزم بغیر لائسنس غیر ملکی کرنسی ایکسچینج میں بھی ملوث تھا۔