غزہ میں خواتین اور بچوں کے حقوق کی پامالی‘ کانفرنس کا انعقاد

December 03, 2023

پشاور (لیڈی رپوٹر)خانہ فرہنگ جمہوریہ اسلامی ایران پشاور میں خواتین پر تشدد کے خلاف عالمی دن کے حوالے سے غزہ میں خواتین اور بچوں کے حقوق کی پامالی کا مختلف جہتوں سے جائزہ کے عنوان سے ایک کانفرنس ہوئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے اور فلسطین اور غزہ سے عقیدت رکھنے والوں نے شرکت کی، کانفرنس کے میزبان ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حسین چاقمی نے کہا کہ فلسطینی ماؤں نے حضرت فاطمہؓ کی سیرت کو اپنا اسوہ قرار دیتے ہوئے صبر اور استقامت سے کام لیا ہے۔ کانفرنس میں شریک پاکستانی مائیں غزہ کی ماؤں کا دکھ درد محسوس کررہی ہیں اور یہ مائیں آج ان کےساتھ غم بانٹنے اور غزہ کی ماؤں کا آواز بنے کے لئے جمع ہوئی ہیں۔ ہمیں پیغمبر اکرم ؐکا شکرگزار ہونا چاہئے کہ انہوں نے اس وقت میں خواتین کی حقوق کے حوالے سے بات کی اور ان کو ان کا حق دلانے کے احساس کو اجاگر کیا، جنہوں نے اس جہالت کے دور میں دختر حضرت فاطمہ ؓکا ام ابیہا کے لقب سے نوازا، آج مغرب نے خواتین کی حقوق کے نام پر خواتین کو ایک پراڈیکٹ کی شکل میں پیش کرنے کی ناکام کوشش کی ہے، ان کے لئے خواتین کی حقوق جنسی، جسمانی اور ذہنی ہراسمنٹ سے بڑھ کر کچھ نہیں، غزہ میں موجودہ جنگ میں خواتین پر تشدد کے نئی جہات سے انہوں نے کاملا چشم پوشی کی ہے، بہت سی خواتین اب حاملہ ہونے کی قابل نہیں، بہت سے خواتین کی سقط جنین ہوا اور اسی طرح سے خواتین پر دوسرے وہ پر تشدد جہات ہیں جن پر مغرب اور دنیا کا میڈیا خاموش تماشائی ہے ۔ عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان ثمر بلورنے کہاکہ کانفرنس میں ماں کی حیثیت سے شریک ہوئی ہوں، ہمیں ہر سطح پر غزہ کی مظلوم ماؤں کی آواز کو بلند کرنا ہے، مغرب کی میڈیا نے فلسطینی جوانوں کو ایک جنگجو اور کے حیثیت سے دنیا کے سامنے پیش کیا تھا لیکن غزہ میں جاری ظلم و بربریت سے اسرائیل کا ظالمانہ چہرہ دنیا پر عیاں ہوگیا ہے ۔ اگر آپ کسی کو اپنے گھر سے بے دخل کرکے نکالیں گے تو وہ ضرور مقاومت کرے گا اور اپنے زمین پر کسی غیر کو آباد ہونے کی اجازت نہیں دے گا اور اس کے اس اقدام پر آپ اسے غلط نہیں کہہ سکتے۔ ہم غزہ کی مظلوم ماؤں کے ساتھ اور ان کے حامی ہیں۔صوبائی محتسبہ رخشندہ ناز، روبینہ معین نگران منہاج القرآن ویمن لیگ خیبرپختونخوا، جماعت اسلامی حلقہ خواتین خیبر پختونخوا کی ناظمہ بلقیس مراد، نسیم نقوی، ثمینہ قادر اور دیگر معززین نے غزہ میں خواتین پر ظلم اور تشدد، وہاں پر جاری نسل کشی، خواتین اور بچوں فلسطین پر روشنی ڈالی۔