میٹرو ٹریک کے بعض حصے خستہ حالی کاشکار

December 03, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی میٹروبس ٹریک ٹوٹ پھوٹ اور خستہ حالی کاشکار ہو گیا۔ انتظامیہ کی عدم توجہ اورمناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے راولپنڈی میں میٹروبس کے 8کلو میٹر ٹریک پر مختلف مقامات پر گڑھے بن گئے جو کسی بھی وقت حادثے کاسبب بن سکتے ہیں ۔میٹروبسوں میں روزانہ سفر کرنے والے بعض مسافروں کا کہنا ہے کہ بالخصوص رحمان آباد سے چاندنی چوک تک کاحصہ بہت زیادہ متاثر ہواہے جب کہ کوہاٹی بازار کے سامنے ٹریک پر شگاف بن چکاہے جس میں مری روڈ کی سطح واضح نظر آتی ہے ۔شہریوں کاکہناہے کہ اس حوالے سےصوبائی حکومت اور متعلقہ حکام کو اصلاح احوال کے لئے فوری اقدامات کرنے چاہئیں ۔