مسلم امہ فلسطین پر ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھائے، انجمن تاجران گول باغ

December 04, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران گول باغ گلگشت کے اجلاس سے جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ، چیئرمین فرحان زیدی، صدر سعد فاروقی اور شیخ مجیب نے کہا ہے کہ مسلم امہ ہوش کے ناخون لے اور قبلہ اول و مظلوم فلسطینی خواتین بچوں پر ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھائیں اور عملی طور پر اسرائیل کا سفارتی تجارتی بائیکاٹ کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر نمائندوں سے خطاب کے دوران کیا، اجلاس میں عبدالجبار، شیخ شہزاد، وقاص شاہ، راشد بھٹی، خواجہ واجد، غالب، جنید، راشد بھٹی،ماجد ،ساجد، زبیر،فیصل بلوچ اور دیگر شریک تھے۔