پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہے ، غزالہ گولہ

December 04, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صدر غزالہ گولہ اور جنرل سیکرٹری زرینہ زہری نے پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کوئٹہ میں جلسہ عام کی کامیابی پر پارٹی قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ جدوجہد اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے ، انہوں نے کہا کہ عوام نےکوئٹہ میں ہونے والے جلسے میں بھرپور شرکت کرکے بات ثابت کردیا کہ پیپلز پارٹی غریب عوام کے دلوں میں بستی ہے آنے والے انتخابات میں پارٹی بڑی پارلیمانی جماعت بن کرسامنے آئے گی ۔