کینٹ پبلک سکول و کالج کی پرنسپل مس بینش کو تھائی لینڈ میں ایئر آف دی پرنسپل کا ایوارڈ دیا گیا

December 05, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)کینٹ پبلک سکول و کالج کی پرنسپل مس بینیش کو ایشین ایجوکیشن کنسلوو کی جانب سے تھائی لینڈ میں ایئر آف دی پرنسپل کا ایوارڈ دیا گیا ،اس سے قبل وہ قائد اعظم گولڈ میڈل بھی حاصل کر چکی ہیں ،اس موقع پر پرنسپل مس بینیش کا کہنا تھا کہ مجھےایشیا کی بہترین ماہر تعلیم اور پرنسپل کے لئے منتخب کیا گیا ہے ،مجھے فخر ہے کہ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہوں ، بیسٹ پرنسپل کا ایوارڈ ملنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔