2 منشیات فروش گرفتار، شراب اور چرس برآمد

December 05, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار کر کے شراب اور چرس برآمد کر لی ،تھانہ لوہاری گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش ملزم ایاز عرف گولی کو گرفتار کر کے امپورٹڈ شراب کی 21 بوتلیں برآمد کر لیں۔ دریں اثنا تھانہ صدر جلالپور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم امتیاز حسین کو گرفتار کر کے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔