نشتر کے8وارڈز نشتر ہسپتال ٹو منتقل کرنے سےمریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گا :محمد اختر بٹ

December 05, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے صدر محمد اختر بٹ نے کہا ہے کہ مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نشتر ہسپتال کے 8 وارڈز نشتر ہسپتال ٹو میں منتقل کئے جارہے ہیں اس فیصلے سےمریضوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا ۔ وارڈ شفٹ ہونے سے لوگوں کو شہر سے تقریباً 20 کلو میٹر کا سفر طے کرنا پڑے گا جبکہ غریب عوام تو اپنی سواری سے بھی محروم ہیں دوسرا یہ کہ نشتر ہسپتال 2 بنانے کا مقصد ہی فیل ہو جائے گا، نشتر ہسپتال ٹو میں الگ سٹاف اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ نشتر 2بنانے کا مقصد پورا ہو سکے ۔