انتخابات کے حوالے سے بے یقینی کا خاتمہ ہونا چاہیے، شاہی سید

December 05, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید کی زیر صدارت کورنگی میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا،شاہی سید نےکہا کہ کسی کو انتخابات میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے بے یقینی کا خاتمہ ہونا چاہیے، اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی ضلع کورنگی کی نو منتخب کابینہ و مجلس عاملہ کی تقریب حلف برداری ہوئی،شاہی سید نےمزید کہا کہ گزشتہ چار ماہ کی مسلسل مشق کے بعد ضلع کورنگی کی تنظیم سازی مکمل ہوئی ہے ،کارکنان اپنی مرضی سے تنظیمیں بنارہے ہیں، ہم سو برس کی جمہوری روایات کے امین ہیں،شاہی سید نے نو منتخب ضلعی صدر جاوید خٹک اور جنرل سیکریٹری اسد بونیری کو مبارک باد دی ،انہوں نے کہا کہ عام انتخابات سے قبل اپنی صف بندیاں مکمل کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ میں سندھی ثقافتی دن کے موقع پر سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔