سندھ میں مقامی حالات کی روشنی میں سیاسی پالیسی وضع کی جائیگی، علماء کنونشن

December 05, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم سیاسی امور علامہ معتصم الہیٰ ظہیر نے کہا ہے کہ سندھ میں مقامی حالات کی روشنی میں سیاسی پالیسی وضع کی جائیگی، سندھ کے عوام احساس محرومی کا شکار ہیں، شہری اور دیہی سندھ میں تفریق بڑھادی گئی ہے، وہ ادارہ فروغ قرآن و سنت جہانگیر آباد میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کراچی کے زیراہتمام ”علماء کنونشن“ سے صدارتی خطاب کر رہے تھے، کنونشن کے مہمان خصوصی مرکزی جمعیت اہل حدیث کے مرکزی رہنماسید سبطین شاہ نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیاست کا میدان سیکولر اور لبرل عناصر کیلئے کھلانہیں چھوڑ سکتے۔