کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ شاہدعلی نے بچوں سے زیادتی کےملزم عمران کا 4دن کاجسمانی ریمانڈ منظورکرلیا،تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ2024کےمقدمے کی تفتیش کرناہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ 2024 کامقدمہ کس اسٹیج پر تھا۔تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ یہ مقدمہ نامعلوم کےخلاف ، اے کلاس کردیاتھا،عدالت نے استفسار کیا کہ اے کلاس کی رپورٹ کہاں ہے؟تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ کچھ وقت دے دیاجائےرپورٹ پیش کردوں گا۔