کراچی ( اسٹاف رپورٹر)محکمہ ایکسائز گاڑی اور گودام سے منشیات کی بھاری مقداربرآمد کرلی ، حب چوکی پر پک اپ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 240کلو 350گرام آئس اور 60 کلوگرام ہیروئن گارڈن ویسٹ کے ایک گودام میں لنڈے کے کپڑے کی بوریوں میں چھپائی گئی 26کلو 600 گرام آئس برآمد ہوئی۔