• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ نے کارروائی کرتے ہوئے قابو پالیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں لگنی والی آگ پر فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پالیا ،تفصیلات کے مطابق سخی حسن شاد مان ٹاؤن کے قریب واقع کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، فائر بریگیڈ نے موقع پرپہنچ کر فوری آگ پر قابو پالیا ، صدر کو آپریٹو مارکیٹ کی چوتھی منزل پر واقع رہائشی فلیٹ میں آگ لگ گئی جسے فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی کی مدد سے بھجادیا گیا ، نئی سبزی منڈی کے شیڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، فائر بریگیڈ نے قابو پالیا ،فائر بریگیڈ حکام کے مطابق واقعات میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید