کراچی (اسٹاف رپورٹر)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے نائب صدراورطارق روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدرالیاس میمن،المصطفیٰ کے جنرل سیکریٹری احمدرضاطیب اورسیکریٹری اطلاعات معین خان نے گل پلازہ کادورہ کرکے متاثرین سے ملاقات کی،اس موقع پر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے الیاس میمن نے کہاکہ یہ کراچی کی تاریخ کابدترین سانحہ ہے ابھی تک لاپتا اورجاں بحق افرادکی صحیح تعدادمعلوم نہیں ہوسکی ، گل پلازہ جوکبھی کراچی کا بڑاتجارتی مرکزتھا اب صرف تکلیف دہ یادوں کاایک خواب بن گیا ہے ،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کے لئے امدادی پیکیج کااعلان اور وزیراعلیٰ کے اعلان کے مطابق پارکنگ پلازہ میں دکان داروں کوایڈجسٹ کیاجائے ، احمدرضاطیب نے کہاکہ المصطفیٰ اسپتال کی ایمبولینس سروس سمیت تمام سہولتیں متاثرین کوفراہم کی جارہی ہیں۔