• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے 5 افراد گرفتار، منشیات کی بھاری مقدار بر آمد

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سچل پولیس نے جمالی پل اسکیم 33 کے قریب کارروائی میں مزمل ولد عمران کو گرفتار کرکے دو کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی آئس برآمد کرلی اور سپلائی میں استعمال ہونے والی کار کو بھی تحویل میں لے لیا ،پولیس نے بتایا ملزم صوبہ بلوچستان سے منشیات کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں سپلائی کرتا تھا،گڈاپ سٹی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان انور شاہ، جیون کمار اور محمد شہزاد کو گرتار کرکے چرس برآمد کرلی ،بوٹ بیسن پولیس نے بدنام منشیات فروش یاسین عرف شوٹر کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی میں ایک کارندے جنید عرف منچھی ولد سرور کو گرفتار کر کے پستول 30 بور اور 110 گرام کرسٹل برآمد کرلی ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید