کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے ٹھٹھہ کے گوٹھ عمر کاتیار میں لائم اسٹون (چونا) نکالنے کے خلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود وہاں سے ریتی، بجری اور چونا نکالا جارہا ہے، انسانی آبادی کے قریب سے لائم اسٹون نکالنا جرم ہے، عدالت نے وکیل ٹھیکیدار سے استفسار کیا کہ آپ سرکاری زمین سے ریتی اور بجری اٹھا رہے ہو، اتنی مائننگ کریں گے تو سمندر اندر گھس آئے گا، ٹھیکیدار کے وکیل نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے ہمیں لائم اسٹون نکالنے کی اجازت دے رکھی ہے، ہمارے پاس 2033 تک مائننگ کا لائسنس موجود ہے، عدالت نے استفسار پر ٹھیکدار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ہم نے سیپا کے تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کیا ہے، عدالت نے سماعت 3فروری تک ملتوی کردی۔