کراچی( اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم 5 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا جن میں محمد نبی ولد محمد حنیف ،عمر ولد عید محمد ، آغا محمد ولد گل خان ، نقیب ولد محمد اور مہوند ولد محمد اصغر شامل ہیں،تمام افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں ٹرانزٹ کیمپ روانہ کر دیا گیا ہے۔