کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ الخدمت کی خدمات نصف صدی پر محیط ہیں، ہر مشکل گھڑی میں قوم کا ساتھ دیا، الخدمت امانت اور دیانت کے ساتھ کام کر رہی ہے ،1976 میں رجسٹرڈ ہو نے والی الخدمت آج تناور درخت صورت بن چکی ہے،سانحہ گل پلازہ میں بھی الخدمت کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیم مستعدی سے کام کر رہی ہے ،یہ بات انہوں نے ادارہ نورحق میں منگل کی دوپہر ’’الخدمت اپنا کاروبار ‘‘کے تحت 20 ضرورت مند افراد کوکاروبار کیلئے لاکھوں روپے مالیت کی موبا ئل اسیسریز پر مشتمل سامان تقسیم کرنے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کہی،اس موقع ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشدقریشی ،ڈائریکٹر مائیکر و فنانس پر وگرام یوسف محی الدین ،منیجر محمد طارق اور دیگر ذمہ داران موجود تھے ،منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ الخدمت لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر نے اوران کے غم سمیٹنے کیلئے کام کر رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ رزق اور کاروبار میں برکت کیلئے حلال رزق کے حصول کی جددوجہد کی جائے ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت خدمت کے 50ویں سال میں داخل ہو چکی ،ہم اہل خیر کی امانتیں لوگوں تک دیانت کے ساتھ منتقل کر رہے ہیں، الخدمت زندگی ہے 8 شعبوں میں کام کر رہی ہے ۔