کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ریسرچ سیکشن کے زیر اہتمام سالانہ ہفتہ طلبہ کا آغاز ہو گیا، بورڈ کی سماعت گاہ میں پہلے مقابلہ انگریزی تقاریر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو نے کہا کہ میٹرک بورڈ نے طلباء و طالبات کے مابین مقابلہ جات کے رجحان کو فروغ دیا ہے، منصفین کے فیصلے کے مطابق طلباء میں پہلی پوزیشن ڈی ایچ اے سی ایس ایس کیمپس بیچ ویو کی اروا پرویز خان، دوسری پوزیشن ڈی ایچ اے سی ایس ایس کیمپس فیز7 کی معصومہ زینب جبکہ تیسری پوزیشن سینٹ جورج اسکول نارتھ ناظم آباد کی فاطمہ عدنان سیال نے حاصل کی۔