کراچی (جنگ نیوز) ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے زیرِ اہتمام بانیٔ ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان، شہید حکیم محمد سعید کی زندگی، وژن اور گراں قدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک یادگاری تقریب بعنوان “یادیں، باتیں” منعقد کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی سینیٹر مشاہد حسین سید نے شہید حکیم محمد سعید کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں پاکستان کی اصل شناخت اور علم، کردار اور خدمت کا حسین امتزاج قرار دیا۔ شہید حکیم محمد سعید نوجوانوں کو امتِ مسلمہ کا مستقبل سمجھتے تھے۔