نیوزی لینڈ سیریز کیلئے کرکٹ ٹیم کا اعلان قومی ٹی 20 کے بعد

December 05, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس وہاب ریاض کی سربراہی میں ہوا۔ توصیف احمد اور وسیم حیدر ،کنسلٹنٹ کامران اکمل اور راؤ افتخار بھی اجلاس میں موجود تھے۔ وجاہت اللہ واسطی خراب طبیعت کے سبب شریک نہ ہوئے۔ نیوزی لینڈ سے سیریز کیلئے عبوری اسکواڈ قومی ٹی ٹوئنٹی کے بعد فائنل ہوگا۔دریں اثنا چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کراچی میں کرکٹرز سے ملاقات کی ۔ ان میں صاحبزادہ فرحان، محمد حریرہ اور دیگر کھلاڑی شامل تھے ۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو محنت کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ ایک سیزن کی کارکردگی پر اکتفا نہ کریں ، کارکردگی میں تسلسل لائیں۔ وہاب ریاض نے سلیکشن کے معاملے پر بات کی اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے ساتھ انصاف ہوگا۔ اس وقت ان کی ٹیم میں جگہ نہیں بن رہی چیف سلیکٹر نے کھلاڑیوں کوپاکستان شاہینز ٹیم کے دوروں میں سلیکشن کی یقین دہانی کرائی۔