کیپٹن عبدالمعیز خان بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد

December 05, 2023

کراچی (جنگ نیوز) پہلا کیپٹن عبدالمعیز خان میموریل ڈبلز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ نارتھ ناظم آبادجیم خانہ میں کھیلا گیا۔ چلڈرن کیٹگری میں عدیل احمد اور لقمان احمد ، فیمیل کیٹگری میں ابیہا اور زوہا، بگنرز کیٹگری محمد عسکری اور شکیل اعوان ، ویٹرنز/ایمرجنگ کیٹگری عارف احمد اور یحییٰ اصغر ، اوپن کیٹگری میں فیصل رزاق اور معصب حیدر فاتح رہے ۔ٹورنامنٹ کے آرگنائزرتنویر احمد اور اویس خان تھے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر رینجرز بریگیڈیئر محمد کبیر احمد تھے ان کے ساتھ ساتھ فیصل معیز خان ، اسماء علی شاہ ، شہزاد الٰہی ، اقبال رومی، منصور الہی اور خواجہ عمیر اقبال موجود تھے۔