جونیئر ہاکی ورلڈ کپ آج سے شروع وارم اپ میچ میں پاکستان کامیاب

December 05, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملائشیا میں جونیئر ہاکی ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ میں پیر کوپاکستان نے جنوبی افریقا کو دو گول سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سےحنان شاہد اور غضنفر علی نے گول بنائے۔ ٹورنامنٹ منگل سےشروع ہوگا۔ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ بدھ کو نیدرلینڈ ،دوسرا میچ 7 دسمبر کو نیوزی لینڈ جبکہ تیسرا میچ 9 دسمبر کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گی۔