ہاکی اکیڈمیز کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا، خواجہ جنید

December 05, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کوچ خواجہ جنید نے کہا ہے کہ ملک میں ہاکی کابہت ٹیلنٹ موجود ہے ، نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئےاکیڈمیز کو زیادہ فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ہاکی اکیڈمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ جنید نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کی ترویج اور ڈویلپمنٹ کےلیے تمام اسٹیک ہولڈرزکو اپنا کردار ادا کرناہوگا۔