حسن خیل میں خواتین کیلئے ڈیجیٹل سکلز سنٹر قائم

December 06, 2023

پشاور(وقائع نگار)کوہ دامان پشاور کے سماجی رہنما شوکت خان ادیزئی نے حسن خیل میں خواتین کے لئے ڈیجیٹل سکلز سنٹر قائم کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج 31رجمنٹ کے کرنل نوید اور کیپٹن صفیان کی کاوشوں سے حسن خیل میں خواتین کے لئے ڈیجیٹل سکلز سنٹر قائم کیا گیا جس سے .بچیوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا ۔والدین کو چاہئے کہ اپنی بچیوں کو اس مرکز میں ہنر سکھائیں تاکہ وہ گھروں میں بیٹھ کر کمائی کے قابل ہو سکیں کیونکہ موجودہ دور میں ہنر کا حصول لازمی ہو چکا ہے ۔متنی، ادیزئی، اضاخیل، یوسف خیل، مریم زئی اور شریکیرہ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں کی لڑکیوں کے لئے بھی اس طرح کے ڈیجیٹل سکلز سنٹر قائم کرنے چاہئیں کیونکہ ان علاقوں میں لڑکیوں کی بڑی تعداد موجود ہے ‘اگر انہیں جدید ہنر سکھائے جائیں تو نہ صرف وہ اپنی کمائی کے قابل ہو سکیں گی بلکہ ترقی و خوشحالی بھی آئے گی۔