سندھی ثقافت کا دن، شارع فیصل پر پیش آنے والے واقعہ میں ملوث ملزمان گرفتار کرنے کی ہدایت

December 06, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے سندھی ثقافت دن کے موقع پر شارع فیصل پر پیش آنے والے شرپسندانہ واقعہ کے نوٹس میں آنے پر ڈی آئی جی جنوبی کو ہدا یت کی ہے کہ پولیس موبائلز پر حملہ کرنیوالے ملزمان کو باقاعدہ شناخت کرکے گرفتار کیا جائے اور بلا تفریق قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔