شیخ مجیب بننے کی دھمکی ملک توڑنے کے مترادف ہے، ضیاء عباس

December 06, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے شیخ مجیب الرحمن بننے کی دھمکی ملک کو توڑنے کے مترادف ہے،چیئر مین پی ٹی آئی کو اپنی سیاسی پالیسی بدلنا ہوگی اور ملک کے مفاد میں کام کرنا ہوگا۔ عمران خان اقتدار سے محرومی کے بعد مسلسل ملک کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہیں۔