پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی گلو کار ریپر بادشاہ کی قربتوں کی سرگوشیاں

December 06, 2023

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی گلو کار ، ریپر بادشاہ کی قربتوں کی سرگوشیوں نے اس وقت خبروں کی شکل میں دھوم مچا دی جب گزشتہ روز باہمی ملاقاتوں کے بعد دونوں کو دبئی کی ایک پارٹی میں ساتھ دیکھا گیا جس میں دونوں کا بے تکلفانہ انداز اس بات کی غمازی کر رہا تھا کہ ’’فاصلے قربتوں میں سمٹ چکے ہیں‘‘ اس اعلانیہ ملاقات سے تقریباً ایک ہفتہ قبل ہانیہ عامرنے بھارتی ریپر بادشاہ کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد بھی پیش کی تھی جس کے جواب میں بادشاہ نے بھی ان کی تعریف کیلئے خوبصورت رومینٹک جملوں کا انتخاب کیا تھا گو کہ ماضی میں بھی دونوں فنکار سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کیلئے وارفتگی کا اظہار کرتے رہے ہیں جن میں سوشل میڈیا پر جذباتی مکالموں کا تبادلہ بھی شامل ہے۔ ہانیہ عامر اپنے متعدد انٹرویوز میں بادشاہ کی تعریفیں کرتی دکھائی اور سنائی دی ہیں پھر وہ اس بات کا بھی بغیر کسی تذبزب اور جھجک کے اعتراف کرتی ہیں کہ انہیں بھارتی ریپر بادشاہ پسند ہیں۔ اب پہلی مرتبہ دبئی میں آمنے سامنے ملاقات کے بعد لوگوں کے تجسس میں اس حوالے سے مزید اضافہ ہوا ہے کہ ’’بادشاہ انہیں اپنی ملکہ بنائیں گے یا نہیں، اور اگر بنائیں گے تو کب‘‘ ہانیہ عامر نے بادشاہ سے ملاقات کی جو تصاویر اور ویڈیوز انسٹا گرام پر شیئر کی ہیں ان میں ہانیہ عامر کو غیر معمولی طور پر خوشی سے سرشار دیکھا جاسکتا ہے۔