قطر نے برطانیہ کے بڑے بینک میں اپنے شیئرز بیچنا شروع کر دیے

December 06, 2023

کراچی (نیوز ڈیسک) قطر نے برطانیہ کے بڑے بینکوں میں شمار ہونے والے ’’بارکلیز‘‘ بینک میں اپنے 644؍ ملین ڈالرز (510؍ ملین برطانوی پاونڈز) مالیت کے شیئرز فروخت کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بارکلیز کے یہ شیئرز قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی کی ذیلی کمپنی قطر ہولڈنگ کی ملکیت ہیں۔ بلومبرگ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، توقع ہے کہ اس فروخت کے نتیجے میں بارکلیز میں قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی کا حصہ آدھا ہو جائے گا، یعنی شیئرز کی موجودہ سطح 5؍ فیصد سے کم ہو کر 2.4؍ فیصد رہ جائے گی۔