درست میٹر ریڈنگ اور بلوں کی بروقت ترسیل پرسمجھوتہ نہیں ہو گا ،آئیسکو چیف

December 06, 2023

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان نے کہا ہے کہ درست میٹر ریڈنگ اور بروقت بلوں کی ترسیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پیشہ ورانہ امور میں غفلت برتنے پر محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ افسران و عملے سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹوآئیسکو نے کہا کہ کوئی بھی افسر و سٹاف رقم کامطالبہ کرے تو اس کی اطلاع آئیسکو چیف ایگزیکٹو واٹس اپ نمبر0319-5991412، آئیسکو ہیلپ لائن نمبر118یا کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل کے نمبرز 0519252933-34 پر دیں۔