ہائیکورٹ، واٹر بورڈ میں چیف انجینئر کے عہدے پر ترقی، فریقین کو نوٹس جاری

December 07, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے واٹر بورڈ کے چیف انجینئر کو ترقی دینے کے خلاف کے ایم سی و دیگر فریقین کو نوٹس جاری اور آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا، درخواست کی سماعت پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ نجیب احمد واٹر بورڈ میں چیف انجینئر سول 20 گریڈ کا افسر تعینات ہیں، نجیب احمد 1991 میں واٹر بورڈ سے کے ایم سی میں چلے گئے تھے، 2022 میں واپس واٹر بورڈ میں آگئے ہیں، ان کو ترقی کے ایم سی میں رہتےہوئے ملی ہے، جب نجیب واٹر بورڈ سے کے ایم سی میں ٹرانسفر ہوئے تو اس وقت 17 گریڈ میں تھے، اب واپس واٹر بورڈ چلے گئے تو 20 گریڈ میں کیسے ہو سکتے ہیں، واٹر بورڈ میں چیف انجینئر کا کوئی عہدہ ہی نہیں ہے، ان سے ترقی واپس لیکر دوبارہ 17 گریڈ دیا جائے۔