گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی اور قتل، عدالت نے مقتولہ کے علاج سے متعلق میڈیکل رپورٹس طلب کرلیں

December 07, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گھریلو ملازمہ سونیا کو مبینہ زیادتی اور زہر خورانی کے بعد قتل کرنے کے کیس میں سٹی کورٹ میں قائم عدالت نے مقتولہ کے علاج سے متعلق میڈیکل رپورٹس طلب کرلیں،عدالت نے سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی ،مقدمہ میں ملزم علی حاشر ضمانت پر رہا ہے،مدعی مقدمہ نے عدالت کو بتایا کہ پولیس ہمیں کورٹ میں پیش نہ ہونے پر دباؤ ڈال رہی ہے۔