ڈرائیونگ لائسنس کا حصول انتہائی سہل بنا دیا:آر پی او

December 07, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس افسران روڈ پر عوام الناس کو ٹریفک قوانین بارے آ گاہی مہم میں تیزی لائیں تاکہ ٹریفک حادثات سے بچا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار آر پی او کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے ٹریفک پولیس افسران سے میٹنگ کے دوران کیا ۔ چیف ٹریفک آفیسر محمد نعیم ودیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کا حصول انتہائی سہل بنا دیا گیا ہے ۔اسی طرح تعلیمی اداروں، سکول ، کالجز، یونیورسٹی اور زیادو رش والی مصروف چوک اور بس اڈوں والی جگہوں پر لوگوں کو ٹریفک قوانین بارے آ گاہی دیں ۔ اور اس پر سختی عمل درآمد کرنے کی ہدایت کریں ۔